Friday, 09 February, 2007, 03:53 GMT 08:53 PST
اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کمیشن کی سربراہ لوئیس آربر نے عراقی عدالت اعلیٰ کو باضابطہ اپیل بھیجی ہے کہ سابق صدر طحیٰ یٰسین رمضان کی پھانسی کو روک دیا جائے۔
سابق نائب صدر پر انیس سو بیاسی میں دجیل میں ایک سو سے زیادہ لوگوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر موت کی سزا دی گئی تو عراق اس معاہدے کی خلاف ورزی کرے گا جس پر وہ دستخط کر چکا ہے۔ اس کے تحت موت کی سزا اسی صورت میں دی جا سکتی ہے جبکہ مقدمہ بین الاقوامی معیار کے مطابق چلایا گیا ہو۔
طحیٰ یٰسین رمضان کو پہلے عمر قید کی سزا دی گئی تھی لیکن اپیل عدالت نے اسے بہت نرم قرار دے کر موت کی سزا میں تبدیل کر دیا۔