http://bbc.com.im/urdu/

Sunday, 04 February, 2007, 09:00 GMT 14:00 PST

بنگلہ دیش: چھاپے، سیاستدان گرفتار

بنگلہ دیش میں نمایاں حیثیت کے حامل کم از کم آٹھ سیاست دانوں کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق یہ حراستیں مختلف مقامات پر چھاپوں کے بعد عمل میں آئی ہیں۔ ڈھاکہ میں ان چھاپوں میں دونوں بڑی جماعتوں کے سابق وزراء بھی شامل ہیں۔

اس سال جنوری میں عبوری حکومت کی جانب سے بنگلہ دیش میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد حراست میں لیے جانے والے افراد میں یہ لوگ نمایاں ترین ہیں۔

سابق حکومت نے بائیس جنوری کوانتخابات کا اعلان کیا تھا لیکن اپوزیشن جماعتوں نے ان انتخابات کے التواء کا مطالبہ کیا تھا جس کے دوران پرتشدد احتجاج ہوا اور ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا تھا۔

اتوار کی صبح جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں بنگلہ دیش نیشنل پارٹی اور عوامی لیگ دونوں ہی کے نمائندے موجود ہیں۔