http://bbc.com.im/urdu/

Sunday, 04 February, 2007, 04:06 GMT 09:06 PST

ایرانی جوہری تنصیبات کا دورہ

ایرانی حکومت نے غیر ملکی سفارت کاروں کے ایک گروپ کو اصفہان کے قریب ایک جوہری تنصیب کا دورہ کرایا ہے۔

اس جوہری تنصیب کا دورہ کرنے والے گروپ میں شامل بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ یہ دورہ بہت تھوڑی دیر کے لیے کرایا گیا اور انہیں وہاں زیادہ دیر تک ٹھہرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس کے علاوہ سفارت کاروں کو نتز کی جوہری تنصیبات پر نہیں لے جایا گیا جہاں یورینیم کی افژودگی کی جاتی ہے۔

ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ نتز کی جوہری تنصیبات پر تین ہزار سینٹری فیوجز نصب کرنا چاہتا ہے۔

اقوام متحدہ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے یورینیم کی افژودگی بند نہ کی تو اس پر مزید پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔