http://bbc.com.im/urdu/

Saturday, 03 February, 2007, 13:32 GMT 18:32 PST

سعودیہ: چندہ جمع کرنے پرگرفتاریاں

سعودی عرب میں حکام نےدس افراد کو مبینہ طور پر دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے فنڈ جمع کرنے اور رقم سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار شدہ افراد میں ایک غیر ملکی اور نو سعودی باشندے شامل ہیں۔

ان افراد کو جدہ اور مدینہ میں مختلف چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا اور سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق یہ گرفتاریاں مملکت میں دہشتگردی کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہیں۔

سعودی وزارتِ داخلہ نے گزشتہ ماہ ایک بیان جاری کیا تھا جس کے تحت چندہ اکٹھا کرنے والوں کو تنبیہ کی گئی تھی کہ وہ کسی ایسے گروپ کے لیے چندہ اکٹھا نہ کریں جو حکومت کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ میں قائم ایک عراقی سٹڈی گروپ نے دو ماہ قبل سعودی عرب پر الزام لگایا تھا کہ کہ وہ گزشتہ تین برس سے عراق میں سنّی مزاحمت کاروں کو مالی امداد فراہم کر رہا ہے۔