Friday, 02 February, 2007, 03:25 GMT 08:25 PST
غزہ میں جمعرات کی رات گئے تک حکمران جماعت حماس اور فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس کی تنظیم الفتح کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جس سے امن کا عمل کھٹائی میں پڑ گیا۔
حماس کے کارکن وزارت داخلہ کے قریب ایک ایسے مقام پر راکٹ فائر کرتے رہے جو الفتح کے کارکنوں کے قبضے میں ہے۔ رات بھر غزہ میں مشین گن کی فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
اس سے پہلے الفتح کے کارکنوں نے ایک یونیورسٹی پر بھی حملہ کیا جسے حماس کا گڑھ سمجھا جاتا تھا۔
جمعرات کو دونوں دھڑوں کے درمیان دن بھر ہونے والی جھڑپوں میں چھ افراد ہلاک ہوئے اور تین روز پہلے ہونے والی لڑائی بندی ختم ہو گئی۔
غزہ میں بی بی سی کے ایک نامہ نگار نے کہا کہ شہر کے لوگوں کی نظر میں خانہ جنگی کا امکان مسلسل بڑھتا جا رہا ہوگا۔