http://bbc.com.im/urdu/

Thursday, 01 February, 2007, 05:51 GMT 10:51 PST

ایران پر بم بنانے میں مدد کا الزام

امریکہ نے کہا ہے کہ ایران عراق میں مزاحمت کاروں کی مدد کر رہا ہے اور وہ ایسا کرنا بند کر دے۔

امریکی انڈر سیکرٹری خارجہ نکولس برنز نے ایک بار پھر ایران پر الزام لگایا ہے کہ وہ شیعہ تنظیموں کو امریکی اور برطانوی فوجیوں کے خلاف کام آنے والے بم بنانے کے لیے معلومات فراہم کر رہا ہے۔

برنز نے بی بی سی کو بتایا کہ امریکی فوج نے کئی ایسے ایرانیوں کو حراست میں لیا ہے جن پر عراق میں فرقہ وارانہ تشدد میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ان نے امریکہ کا یہ الزام بھی دہرایا کہ جنوری کے شروع میں سمالی عراق سے گرفتار ہونے والی پانچ ایرانی سفارتکار نہیں بلکہ نیم فوجی دستوں کے ارکان تھے۔

امریکی صدر جارج بُش نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ فوج کو ایران کی طرف سے مبینہ مداخلت کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کا اختیار دے دیا گیا ہے۔