Tuesday, 30 January, 2007, 05:56 GMT 10:56 PST
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کے فوجی طیاروں نے غزہ پر بمباری کر کے ایک زیر زمین سرنگ کو تباہ کر دیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق اس نے یہ حملہ منگل کو علی الصبح کیا تھا اور اس میں غزہ اور مصر کی سرحد کے نیچے سے گزنرے والے زیر زین راستے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
اسرائیل کا دعوی ہے کہ اس راستے کو فلسطینی شدت پنسد اسلحہ کی سمگنلنگ کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں۔
یہ حملہ اسرائیل کے تفریح گاہ ایلات پر خودکش حملے کے ایک روز بعد کیا گیا ہے۔
حملے میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے اور یہ اپریل سنہ 2006 کے بعد سے اسرائیل میں پہلا خودکس حملہ ہے۔ تین فلسطینی گروپوں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔