Sunday, 28 January, 2007, 21:35 GMT 02:35 PST
انڈین اداکارہ شلپا شیٹی، مبینہ نسل پرستی کی بنا پر اپنی تاریخ کے متنازع ترین پروگرام بن جانے والے 'بگ بردر سیلیبریٹی شو'میں فتح مند ہو گئیں۔
اکتیس سالہ اداکارہ نے بگ بردر ہاؤس میں جب یہ اعلان سنا کہ وہ ناظرین کے ووٹوں کی بنا پر جیتنے میں کامیاب ہو گیی ہیں تو بے اختایر ان کی ان کی آنکھیں آنسؤں سے بھر آئیں۔
بعد میں انہوں نے اپنے ردِ عمل کا اطہار کرتے ہوئے کہا کہ چینل فور کے اس پروگرام میں شرکت ان کے لیے ایک بے مثال اور ناقابلِ بیان تجربہ ہے۔
جیتنے کے بعد انہیں ہاؤس کے اندر ہونے والے واقعات اور بات چیت کی ریکاڈنگ دکھانے اور باہر کا ردِ عمل بتانے کے بعد جب ان سے نسلی تنازع کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’جیڈ گڈی گرم مزاج ہو سکتی ہیں، غصے ور ہث سکتی ہیں لیکن ان میں نسلی تعصب نہیں ہے‘
انہوں نے اں بات پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا کے انہوں نے انہیں ’اپنے ملک کو ایک فخر فراہم کرنے زبردست موقع فراہم کیا‘۔
اس سے پہلے جب ’بگ برادر‘ میں یہ تنازع شروع ہوا تو شلپا شیٹی نےکہا تھا کہ انہیں نسلی امتیاز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شلپا شیٹی کا کہنما تھا کہ ان کے ساتھ سب کچھ نسلی تعصب کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔
![]() | |
| شلپا شیٹی نے اپنے ساتھ نسلی تعصب کے برتاؤ کی شکایت کی |
اس سلسلے میں چینل فور نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’پروگرام کے دوران شلپا شیٹی کو’کھلے نسلی تعصب‘ کا سامنا نہیں ہے البتہ انہیں برطانوی خواتین کے طرف سے ثقافتی اور طبقاتی کشمکش کا سامنا کرنا پڑا ہے‘ ۔