Thursday, 25 January, 2007, 16:16 GMT 21:16 PST
بغداد میں تشدد کے مختلف واقعات میں کم از کم پچیس لوگ ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مرکزی بغداد کے سخت سکیورٹی کےعلاقےگرین زون پر حملے کیےگئے ہیں۔اس علاقے میں غیر ملکی باشندے اور عراقی حکومت کے اعلی عہدیدار رہائش پذیر ہیں۔
گرین زون کے علاقےمیں کار بم دھماکے کی آوازیں سنی گئی ہیں لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
پولیس کےمطابق بغداد کےضلع کردہ میں ایک کار بم دھماکے میں کم از کم بیس افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے ہیں۔
اس کے علاوہ جمعرات کے روز بغداد کے مختلف علاقے میں تشدد کے واقعات میں پانچ لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔
امریکی صدر جارج بش کی طرف سے عراق کے دارالحکومت بغداد کو محفوظ بنانے کی کوشش میں وہاں بیس ہزار سے زیادہ فوجی بھیجنے کا اعلان کر رکھا ہے اور تین ہزار فوجی بغداد پہنچ چکے ہیں۔