http://bbc.com.im/urdu/

Tuesday, 23 January, 2007, 06:46 GMT 11:46 PST

خود کش حملے میں 10 ہلاک

افغانستان کے مشرقی شہر خوست میں ایک خودکش بم حملے میں کم سے کم دس افراد ہلاک اور چودہ زخمی ہوئے ہیں۔

یہ حملہ منگل کو خوست میں نیٹو کے فوجی اڈے کے باہر ہوا۔

صوبہ خوست کے گورنر ارسلہ جمال نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ حملہ آور ان افراد کے پاس گیا جو کہ اڈے میں داخل ہونے کے لیے قطار میں کھڑے تھے اور وہاں اس نے دھماکہ کر دیا۔ گورنر کا کہنا ہے کہ یہ تمام افراد افغان شہری تھے جو نیٹو کے اس فوجی اڈے میں کام کرتے تھے۔ یہ لوگ سکیورٹی چیک پوسٹ پر انتظار کر رہے تھے۔

نیٹو اہلکاروں نے اس حملے کی تصدیق کر دی ہے اور ان کا کہنا کہ اس میں نیٹو کا کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔