http://bbc.com.im/urdu/

Sunday, 21 January, 2007, 12:52 GMT 17:52 PST

انڈونیشیا: سمندری علاقے میں زلزلہ

امریکی ارضیاتی ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے ساحلی علاقے میں سات اعشاریہ ریکٹر سکیل کا زلزلہ آیا ہے۔ امریکی ادارے جیولاجیکل سروے کے مطابق زلزلہ ملاکا کے سمندر میں ریکارڈ کیا گیا۔

خبر رساں ادارے رائٹر نے انڈونیشیا کے حکام سے منسوب ایک بیان میں کہا ہے کہ زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ پانچ ہے اور اس سے سونامی کا خطرہ ہو سکتا ہے تاہم اس سلسلے میں وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

انڈونیشیا میں اکثر زلزے آتے رہتے ہیں اور دسمبر دو ہزار چار میں ایک زلزلے کے بعد سونامی آئی تھی جس سے کئی ممالک میں لاکھوں لوگ متاثر ہوئے تھے۔