Saturday, 13 January, 2007, 02:55 GMT 07:55 PST
امریکی وزیر دفاع نے تردید کی ہےکہ امریکہ ایران اور شام کے اندر گھس کر کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
سینٹ کی کمیٹی کے سامنے اپنے بیان امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ امریکہ صدر جارج بش نے جب شام اور ایران کا عراق پر اثر کم کرنے کی بات کی تو ان کے ذہن میں ان ملکوں کے اندر گھس کر کارروائی کرنے کا کوئی خیال نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ اگر شام اور عراق کے اندر گھسنا پڑا تو یہ آخری حربہ کے طور پر ہو گا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ عراق کی حکومت کو ضروری اقدام کرنے کے لیے کوئی ٹائم ٹیبل نہیں دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ان کے خیال میں کہ عراق سے فوجیں نکالنے کی تاریخ نہیں دی جانی چاہیے کیونکہ اس سے ان کا دشمن اس وقت کا انتظار کرے گا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ اگر عراقی حکومت نے وعدے پورے کیے تو امریکی صدر کی طرف سے عراق میں بھیجی گئی فوجی کمک سے وہاں حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔