Saturday, 13 January, 2007, 04:43 GMT 09:43 PST
چین اور روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے برما کی فوجی حکومت کے خلاف قرار داد کو نامنظور کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی قرارداد کے مسودے میں برما کی فوجی حکمران پر زور دیا گیا تھا کہ وہ ملک میں سیاست پر عائد پابندیاں ختم کریں اور قید سیاستدانوں کو رہا کرے۔
روس اور چین کے سفیر کا موقف تھا کہ برما کی صورتحال سےعلاقے کی سلامتی پر کوئی اثر نہیں پڑ رہا ہے لہذا ملک کی سیاسی صورتحال پر غور کے لیے سلامتی کونسل صیح ادارہ نہیں ہے۔ سیکورٹی کونسل کے غیر مستقل رکن ، جنوبی افریقہ نے بھی روس اور چین کا ساتھ دیا ہے۔
امریکہ نے قرارداد منظور نہ کیے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
برما میں فوج انیس سو باسٹھ سے ملک پر حکمرانی کر رہی ہے۔ اور آنگ سن سوچی کو ایک عشرے سے گھر میں قید کر رکھا ہے۔