Tuesday, 02 January, 2007, 12:59 GMT 17:59 PST
برطانیہ کے نائب وزیراعظم جان پریسکاٹ نے صدام حسین کو پھانسی کی سزا دینے کے طریقہ کار کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پھانسی دیے جانے کی ویڈیو فلم منظرعام پر آنا شرم کی بات ہے۔
وزیر اعظم ٹونی بلیئر کے چھٹی پر ہونے کے سبب پریسکاٹ کے پاس وزیر اعظم کےدفترکا چارج بھی ہے۔
بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں پریسکاٹ نے کہا’ صدام کو تختہ دار پر لٹکائے جانے کی ویڈیو فلم انٹرنیٹ پر آنا ناقابل قبول ہے‘۔ ا نہوں نے کہا جس کسی نے بھی یہ کام کیا ہے وہ نہایت ہی شرم کی بات ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب عراق کے کسی لیڈر کی پھانسی کی فلم بنائی گئی ہو۔ اس سے پہلے سن 1963 میں وزیر اعظم عبدالکریم قاسم کی پھانسی کی ویڈیو فلم بنائی گئی تھی اور اسے دکھایا گیا تھا۔