http://bbc.com.im/urdu/

Sunday, 31 December, 2006, 12:44 GMT 17:44 PST

افغانستان: مبینہ ہلاکت پر مظاہرہ

افغانستان کے مشرقی حصے میں سینکڑوں افراد نے امریکی فوج کے ہاتھوں جلال آباد کے جنوبی گاؤں میں دو افغان شہریوں کی مبینہ ہلاکت کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد عام شہری تھے جنہیں امریکی فوج نے اتوار کو علیٰ الصبح ان کے گھروں پر چھاپے کے دوران گولی مار کر ہلاک کیا ہے۔

امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں اس قسم کے کسی واقعے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی فوج کو مقامی عمائدین کی اجازت کے بغیر اس قسم کے فوجی آپریشن کرنے سے روک دے۔