http://bbc.com.im/urdu/

Tuesday, 26 December, 2006, 13:57 GMT 18:57 PST

تائیوان میں شدید زلزلہ

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق تائیوان میں شدید زلزلہ آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق رکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.2 محسوس کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق جـاپان کی میٹرولوجیکل ایجنسی نے کہا ہے کہ ایک میٹر یعنی 3.3 فٹ لمبی سونامی کی لہر فلپائن کی طرف بڑھ رہی ہے۔

منگل کو آنے والا زلزلہ ہینگچن کے علاقے کے جنوب۔مغرب میں سمندر میں آیا۔ یہ علاقہ تائیوان جنوب میں ہے۔

جزیرے کے ’سینٹرل ویدر بیورو‘ نے اس زلزلے کی شدت 6.7 بتائی ہے۔

دی پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق اس بات کا کوئی امکان نہیں ہے کہ پیسیفک میں سونامی آ سکتی ہے، تاہم مقامی طور پر سونامی کا آنا ممکن ہے۔

یاد رہے کہ آج ہی کے دن یعنی چھبیس دسمبر کو ہی دو سال قبل ایشیا میں سونامی آیا تھا جس میں ڈھائی لاکھ سے زائد ہلاکتیں ہوئی تھیں اور بہت لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے تھے۔