http://bbc.com.im/urdu/

Friday, 15 December, 2006, 17:17 GMT 22:17 PST

حماس کے الزام کے بعد جھڑپیں

غزہ اور غرب اردن میں حماس اور فتح کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ جھڑپیں حماس کے فتح پر اس الزام کے بعد ہوئی ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ فتح کے ایک اہم اہلکار نے اسماعیل ھنیہ پر قاتلانہ حملہ کروایا تھا۔

حماس کا فتح پر الزام

غرب اردن میں ہسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ادھر کم سے کم 32 زخمی آئے ہیں۔ غزہ سے بھی جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں۔

حماس کے مسلح کارکن سڑکوں پر گشت کر رہے ہیں۔

اس سے پہلے حماس کے رہنما اور فلسطینیوں کے منتخب وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے حماس کی انیسویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اتحاد اور امن کی اپیل کی تھی۔

جمعرات کو وزیر اعظم پر ہونے والے حملے میں ان کے محافظ مارے گئے تھا اور ان کے بیٹے سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔