Thursday, 14 December, 2006, 15:06 GMT 20:06 PST
بیرونی دورے پر گئے ہوئے فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کی وطن واپسی کو روکنے کی ایک کوشش کے طور پر اسرائیلی حکام نے مصر سے ملحقہ سرحد بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
کہا جا رہا کہ اسماعیل ھنیہ مالی مشکلات کا شکار اپنی حکومت کے لیے ایران کی طرف سے ڈالروں کی شکل میں دی گئی بھاری امدادی رقوم فلسطین لا رہے ہیں۔
ان پابندیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی بد حالی کی وجہ سے فلسطین میں حماس کی حکومت اپنے اہلکاروں کو تنخواہیں دینے سے بھی قاصر ہے۔
اسرائیلی حکام الزام لگا رہے ہیں کہ اسماعیل حانیہ اپنے ساتھ ایران سے ملنے والے تیس ملین ڈالر فلسطین لا رہے ہیں، جو اس کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونگے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اسماعیل ھنیہ رفاح کے راستے صرف اس صورت میں آ سکتے ہیں کہ وہ اپنے ساتھ رقم نہ لائیں۔ ادھر اطلاعات کے مطابق حماس کے مسلح کارکن اسرائیلی پابندی کا اعلان سن کر بڑی تعداد میں رفاح پہنچ رہے ہیں۔