http://bbc.com.im/urdu/

Thursday, 14 December, 2006, 09:44 GMT 14:44 PST

بغداد سے درجنوں افراد اغوا

عراقی دار الحکومت بغداد میں پولیس نے بتایا ہے کہ فوجی یونیفارم میں ملبوس افراد نے شہر کے ایک مصروف تجارتی علاقے سے درجنوں لوگوں کو اغوا کر لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بیس سے تیس افراد کو اغوا کیا گیا ہے لیکن کچھ ذرائع کا کہنا ہے مغویوں کی تعداد پچاس سے بھی زیادہ ہے۔

اغوا کار پانچ بھاری گاڑیوں میں الصنک کے علاقے میں آئے اور وہاں پہنچ کر انہوں نے دکانداروں اور راہگیروں کو جمع کیا اور انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔

اطلاعات کے مطابق ان مسلح افراد نے روانہ ہوتے وقت ہوائی فائرنگ بھی کی۔

پچھلے ماہ کمانڈو یونیفارم میں ملبوس مسلح افراد نے ملک کی وزارت تعلیم سے درجنوں افراد کو اغوا کیا تھا۔