Tuesday, 12 December, 2006, 04:36 GMT 09:36 PST
امریکی کانگرس کے رکن جو کہ خفیہ اداروں کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے بھی ذمہ دار ہیں مسلمانوں کے دو بڑے فرقوں شیعہ اور سنی میں تمیز کرنے سے قاصر نظر آتے ہیں۔
کانگرنس کے رکن سلویسٹر ریئس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کے خیال میں القاعدہ ایک شیعہ تنظیم ہے جبکہ صورت حال اس کے برعکس ہے۔
اس انٹرویو میں جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ لبنان کی حزب اللہ تنظیم شیعہ ہے یا سنی تو وہ اس بارے میں یقینی طور پر کچھ نہیں کہ سکے۔
سلویسٹر ریئس کے دفتر سے جب اس بارے میں استفسار کیا گیا تو جواب میں کہا گیا کہ ریئس یہ جانتے ہیں کہ القاعدہ امریکہ کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے اور کانگرس کی خفیہ اداروں کے بارے میں کمیٹی ان کے بقول ’گیند پر نظر رکھتی ہے۔‘