http://bbc.com.im/urdu/

Sunday, 03 December, 2006, 01:03 GMT 06:03 PST

سعودیہ: 136 شدت پسند گرفتار

سعودی عرب کی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے مختلف چھاپوں میں ایک سو چھتیس ایسے شدت پسندوں کو گرفتار کیا ہے جو شاہی حکومت کو گرانے اور سعودی عرب میں غیر ملکیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان جنرل منصور الترکی کے مطابق گرفتار کیے جانے والوں میں 115 سعودی باشندے ہیں جبکہ باقی غیر ملکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار کیے جانے والوں میں کئی کا تعلق القاعدہ سے ہے جبکہ کچھ القاعدہ کے نظریے کے حامی ہیں۔ گرفتار کیے جانے میں کئی ممکنہ خود کش بمبار بھی شامل ہیں۔

شدت کی گرفتاریاں پچھلے دو مہینوں کے دوران مختلف چھاپوں کے دوران عمل میں لائی گئیں۔

جنرل الترکی نے کہا کہ شدت پسند دہشتگردی کی کارروائیوں کی ابتدائی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار کیے جانے والوں آٹھ مختلف حصوں میں تھے اور ان میں بعض لوگوں کو خود کش بم حملوں کی تیاری کے لیے ملک سے باہر جانا تھا۔