Sunday, 03 December, 2006, 14:16 GMT 19:16 PST
جنوبی افعانستان کے شہر قندھار میں مزاحمت کاروں کےایک حملے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔
اسی ہفتے میں یہ چوتھا حملہ ہے۔ ایک خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی نیٹو کی ایک فوجی گشتی گاڑی سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں تین نیٹو کے فوجی بھی زخمی ہو گئے۔
نیٹو کے ترجمان کے مطابق اس بم حملے کے بعد ہونے والی جھڑپ میں تین نیٹو کے فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ عینی شاہدین اور ایک ڈاکٹر کے بیان کے مطابق کم از کم پانچ لوگ اس جھڑپ میں زخمی ہوئے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے ایک رپورٹر کے مطابق اس بم دھماکے میں ایک نیٹو کے ٹرک کو نقصان پہنچا اور تمام تباہ شدہ ملبہ سڑک پر بکھر گیا۔ طالبان اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں شدت آئی ہے خاص طور پر ملک کے اس جنوبی حصے میں یہ حملے کافی بڑھ گئے ہیں۔
نیٹو کی اتحادی فوجوں کو طالبان کی حکومت ختم ہونے کے بعد سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ پیر کے روز قندھار کے قریب ہونے والے ایک حملے میں دو کینیڈین فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔