http://bbc.com.im/urdu/

Saturday, 02 December, 2006, 02:31 GMT 07:31 PST

صدر بش شیعہ لیڈر سے ملیں گے

امریکی صدر جارج بش پیر کے روز ایک عراقی شیعہ رہنما عبد العزیز الحکیم سے ملاقات کریں گے۔ صدر بش اہم سنی رہنما اور عراق کے نائب صدر طارق ہاشمی سے بھی ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر بش اسلامی انقلاب کی سپریم کونسل کے سربراہ عبدالعزیز الحکیم ملاقات کریں گے۔یہ ملاقات امریکی صدر اور عراقی وزیر اعظم کے درمیان ملاقات کے چند روز بعد ہو رہی ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ان کی عبد العزیز الحکیم سے ملاقات عراق میں قومی مفاہمت بڑھانے کے سلسلے میں ہو گی۔

مسٹر حاکم کی تنظیم عراقی پارلیمان میں سب سے بڑی جماعت ہے اور اب تک یہ عراق میں ایک پر امن سیاسی عمل کے حق میں رہی ہے۔

تاہم اس پر الزام لگایا گیا ہے کہ عراق میں سنیوں پر تشدد اور ان کی ہلاکت میں اس کا ہاتھ بھی ہے۔ عراق میں جاری فرقہ وارانہ تشدد کو ختم کرنے کے سلسلے میں

صدر بش پر عراق پر پالیسی بدلنے کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ اگلے ہفتہ امریکی کانگریس کی ایک رپورٹ شائع ہونی ہے جس میں توقع کی جا رہی ہے کہ وہ عراق سے امریکی فوج کو بتدریج واپسی کی تجویز کرے گی۔