http://bbc.com.im/urdu/

Wednesday, 29 November, 2006, 10:58 GMT 15:58 PST

امریکی فضائی حملہ میں خواتین ہلاک

عراق کے شمالی شہر بعقوبہ میں امریکی فوج کے ایک فضائی حملے میں دو عورتیں ہلاک ہو گئی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز رمادی شہر میں امریکی میرینز کی مزاحمت کاروں کے ساتھ ایک چھڑپ کے دوران بھی پانچ بچیاں ہلاک ہو گئی تھیں۔

رمادی فائرنگ: پانچ بچیاں ہلاک

امریکی فوج کے ایک بیان کے مطابق بعقوبہ میں شدت پسندوں کے خلاف ایک کارروائی میں مصروف فوجیوں کی نشاندہی پر ایک مقام پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں آٹھ مشتبہ مزاحمت کار ہلاک ہوئے۔

بیان کے مطابق بعد میں فوجیوں کو تباہ شدہ عمارت کے تلاشی کے دوران دو خواتین کی لاشیں بھی ملی ہیں۔