http://bbc.com.im/urdu/

Sunday, 19 November, 2006, 15:33 GMT 20:33 PST

اسرائیلی حملے میں پانچ فلسطینی زخمی

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک کار میں سوار پانچ فلسطینی زخمی ہو گئے جن میں سے دو کا تعلق شدت پسند تنظیم حماس سے تھا۔

انسانی ڈھال نے حملہ روک دیا

اسرائیلی فوج نےغزہ شہر کے نزدیکی علاقے زیتون پر یہ حملہ کیا جس کے جواب میں فلسطین نے اسرائیل کے قصبے صیدورت پر راکٹ سے حملہ کیا اور نتیجے میں تین اسرائیلی شہری زخمی ہو گئے۔

اس سے قبلاسرائیلی فوجیوں نے ایک منصوبے کے تحت غزہ میں ایک شدت پسند کے گھر پرفضائی حملہ کیا جسے فلسطینیوں نے اس حملے سے بچانے کے لیے گھیراؤ میں لے لیا۔

بدھ کے روز اسرائیلی فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں نے بحیرہ روم سے پروازیں کرکے غزہ میں مختلف مقامات پر میزائیل حملے کیئے تھے۔تاہم ان حملوں میں ہونے والے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔

غزہ پر اسرائیل ہیلی کاپٹروں کے حملے سے قبل اسرائیلی وزیر دفاع نے اسرائیل پر راکٹ حملے میں ایک اسرائیلی خاتون کی ہلاکت کے بعد کہا تھا کہ فلسطینیوں کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔