Monday, 13 November, 2006, 02:02 GMT 07:02 PST
عرب وزرائے خارجہ نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں فلسطینی حکومت کی امداد کا کو روکنے کے اقدام کے خلاف ورزی کرنے کا فیصلے کیا ہے۔
عرب لیگ کے سکریٹری جنرل امر موسٰی نے کہا ہے کہ ویٹو کا فیصلہ ناقابلِ فہم ہے۔
قاہرہ میں ہونے والے عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ ان پابندیوں پر عمل نہیں کیا جائے گا جو حماس کے منتخب ہونے کے بعد مغربی ملکوں نے فلسطینی حکومت پر لگائی تھیں اور فلسطین کو فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔
امریکہ اور یورپی یونین حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہیں۔
قطر کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عربوں نے عزم کر لیا ہے کہ وہ فلسطین کی امداد کا کوئی راستہ ڈھونڈ نکالیں گے۔
ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اس فیصلے پر عمل کیسے کیا جائے گا کیونکہ فلسطین کو رقوم کی منتقلی کرنے والے بنکلوں کو یہ خوف لاحق ہو گا کہ امریکہ ان پر پابندی لگا دے گا۔
فلسطینی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ فنڈز کی منتقلی میں وقت لگے گا لیکن اس فیصلے سے فلسطین میں ’فتح‘ سمیت ایک متحدہ حکومت بنانے میں ضرور مدد ملے گی۔