http://bbc.com.im/urdu/

Sunday, 12 November, 2006, 00:44 GMT 05:44 PST

بغداد حملے: 20 ہلاک 50 اغوا

عراقی دارالحکومت اور نواح میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور پچاس سے کے قریب اغوا کر لیے گئے ہیں۔

عراق میں ہلاکتیں: 100000 وزیر کا اعتراف
عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی بغداد میں مسلح افراد نے منی بسوں پر حملے کر کے کم از کم بارہ مسافروں کو ہلاک اور تقریباً پچاس کو اغوا کر لیا۔

پولیس نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ منی بسوں پر یہ حملے یوسفیہ میں کیے گئے ہیں جسے ایسے سنی مسلمانوں کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے جو شیعہ مسلمانوں اور امریکی فوجیوں پر حملوں کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منی بسوں کو نگرانی کی غرض سے روکا گیا تھا اور یہ چیک پوسٹ جعلی تھی۔

اس واقعے سے پہلے وسطی بغداد کی ایک مارکیٹ میں ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

بغداد کا یہ بازار تھوک بیوپار کی وجہ سے مشہور ہے اور اس سے پہلے بھی کئی بار حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔

اس بازار میں بموں کے دو دھماکے ہوئے جو بیک وقت کار بم کے ذریعے کیے گئے۔