http://bbc.com.im/urdu/

Saturday, 11 November, 2006, 05:43 GMT 10:43 PST

یورو ملین 12 کروڑ پاؤنڈ پر پہنچ گئی

دنیا کی سب سے بڑی لاٹری، یورو ملین جیک پاٹ میں ایک بار پھر کسی کا انعام نہیں لگا ہے۔

یہ مسلسل گیارہویں بار تھی کہ کسی کا نمبر ان نمبروں سے نہیں ملا جو اس بار مشین نے منتخب کیے۔

اب اس لاٹری کا انعام ایک سو تریپن یورو یا ایک سو تین ملین یا دس کروڑ تیس لاکھ پاؤنڈ ہو چکا ہے۔

ہر بار جب کسی کا انعام نہیں نکلتا تو انعام کی رقم میں اضافہ ہوتا جاتا ہے اور آئندہ جمعہ کو جب لاٹری نکلے گی تو لاٹری کی رقم دو تیس ملین یورو یعنی تیئیس کروڑ یورو ہو چکی ہو گی۔

اس بار جمعہ کو یورو کے جو نمبر آئے وہ بالترتیب 14، 21، 27، 30، 36 تھے جب کے لکی سٹار نمبر دو اور تین کے اعداد تھے۔

اس لاٹری کا سب سے بڑا انعام جیتنے والے کے امکانات اب سات کروڑ ساٹھ لاکھ میں سے ایک کے ہو گئے ہیں۔

اگست سے اب تک کوئی خوش نصیب یہ لاٹری نہیں جیت سکا۔ آئندہ ہفتے کا جیک پاٹ انعام اندازے کے مطابق بارہ کروڑ پاؤنڈ کے لگ بھگ ہو گا۔
برطانیہ میں پہلی بار یورو انعام جیتنے والی ایک خاتون ہیں۔ انہوں نے ایک کروڑ سڑسٹھ لاکھ پاؤنڈ انعام میں جیتے حاصل کیے تھے

برطانیہ میں پہلی بار یورو انعام جیتنے والی ایک خاتون ہیں۔ انہوں نے ایک کروڑ سڑسٹھ لاکھ پاؤنڈ انعام میں جیتے حاصل کیے تھے اور سب سے پہلے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ اپنے والدین کے لیے ایک قالین خریدنا چاہتی ہیں۔

لاٹری نکلنے سے پہلے وہ رائل میل سروس میں کام کرتی تھیں اور ان کا کہنا تھا کہ ان کی پسندیدہ فلم ’پریٹی وومن‘ ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وہ بھی اسی طرح خریداری کریں جیسے جولیا رابرٹ پریٹی وومن میں کرتی ہیں۔