http://bbc.com.im/urdu/

Thursday, 09 November, 2006, 04:08 GMT 09:08 PST

ڈیموکریٹس کا سینٹ پر بھی غلبہ

امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی نے ورجنیا میں سینٹ کی سیٹ جیت کر ایوان بالا میں بھی برتری حاصل کر لی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ریاست ورجینیا سے ڈیموکریٹ پارٹی کے جم ویب نے حکمران ریپبلیکن جماعت کے جارج ایلن کو ہرا دیا ہے۔

الیکشن حکام نے ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار کی جیت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے اور سرکاری طور پر ابھی مقابلہ جاری ہے۔

اگر یہ سیٹ ڈیموکریٹ نے جیت لی تو اسے کانگریس کے دونوں ایوانوں پر مکمل غلبہ ہو جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار کو سات ہزار ووٹنگ کی برتری حاصل ہے اور ابھی ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

ماہرین کے مطابق کم ووٹوں کے فرق کی وجہ سے سینٹ کی اس نشست کا حتمی نتییجہ آنے میں مزید کئی ہفتے لگ سکتے ہیں اور ہارنے والا امیدوار دوسری مرتبہ گنتی کا مطالبہ کر سکتا ہے۔

اگر ریپبلیکن جماعت نے یہ سیٹ جیت لی تو اس سے سینٹ میں ریپبلیکن اور ڈیموکریٹ کے سینٹروں کی تعداد پچاس پچاس ہو جائے گا لیکن نائب صدر ڈک چینی کی ووٹ کی بدولت سینٹ پر کنٹرول ریپبلیکن جماعت کا ہی رہے گا۔