Wednesday, 01 November, 2006, 04:36 GMT 09:36 PST
لبنان میں حزب اللہ کے رہنما شیخ حسن نصراللہ نے بتایا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے پر اسرائیل سے سنجیدگی سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔
شیخ حسن نصراللہ نے یہ بات حزب اللہ ٹی وی پر کہی ہے۔
ان کا کہنا تھا یہ مذاکرات بہت سنجیدہ ہیں ارو ان میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس امر میں اقوام متحدہ کے مسالحت کار نے اہم کردار ادا کیا ہے اور وہ ہی دونوں جانب کے اہلکاروں سے بات چیت کر رہے ہیں تاہم انہوں نے اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔
شیچ نصراللہ نے بتایا کہ مذاکرات اب اس مرحلے پر ہیں جہاں پر خیالات تجاویز اور شرائط پر بات چیت ہو رہی ہے۔
اسرائیل نے اس معاملے کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔