Sunday, 29 October, 2006, 03:30 GMT 08:30 PST
کیوبا کے ٹیلیویژن پر پچھلے چھ ہفتوں میں پہلی مرتبہ ملک کے سربراہ فیڈل کاسترو کو دکھایا گیا ہے۔
انہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے اپنی موت کی افواہوں کو مضحکہ خیز قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی مکمل صحتیابی میں وقت لگے گا اور یہ رسک کے بغیر بھی نہیں ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ افواہیں مضحکہ خیز ہیں اور ’اب دیکھتے ہیں کہ وہ کیا کہتے ہیں‘۔
کاسترو کی طرف سے پیار کے ساتھ |
اسی سالہ کاسترو کو آخری بار ستمبر میں دیکھا گیا تھا اور انہوں نے عارضی طور پر اقتدار بھی اپنے چھوٹے بھائی کے حوالے کر دیا تھا۔
ٹیلیویژن پر دکھائی جانے والی ویڈیو میں انہیں بغیر کسی سہارے کے چلتے پھرتے اور کمیونسٹ پارٹی کے اخبار ’گرینما‘ کا سنیچر کا ایڈیشن پڑھتے ہوئے دکھایا گیا۔
اس ماں کے اوائل میں ’ٹائم‘ میگزین نے نامعلوم امریکی ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ صدر کاسترو کو مہلک کینسر ہے۔
صدر کاسترو کے بھائی نے اس خبر کی تردید کی تھی اور کہا تھا کے کاسترو بتدریج صحت مند ہو رہے ہیں۔