Wednesday, 25 October, 2006, 02:50 GMT 07:50 PST
اسرائیل میں اٹارنی جنرل نے ان الزامات کی تفتیش کا حکم دیا ہے کہ جو وزیراعظم ایہود اولمرٹ پر ماضی میں رشوت لینے کے حوالے سے لگائے جا رہے ہیں۔
ایہود اولمرٹ پر الزام ہے کہ وہ جب وزیر خزانہ تھے تو انہوں نے رشوت لی تھی۔
وزارت انصاف کے حکام نے بتایا ہے کہ الزامات کے مطابق انہوں نے یہ رشوت ایک بڑے بینک کی نجکاری کے موقع پر لی تھی۔
گزشتہ چند مہینوں کے دوران میں ایہوداولمرٹ بدعنوانیوں کے کئی معاملات میں ملوث بتائے گئے ہیں لیکن کسی میں ان پر فرد جرم عاید نہیں کی گئی ہے۔
ان کے علاوہ کئی اور اسرائیلی وزیر بھی طرح طرح کے الزامات میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔
صدر موشے کتساؤ پر جنسی نوعیت کے الزامات ہیں، سابق وزیر انصاف ہائم ریمون اور سابق وزیر ماحولیات تزہی ہنیجبی دونوں پر بد عملی کے الزامات ہیں۔ اب تک سب نے ان الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔