http://bbc.com.im/urdu/

Tuesday, 24 October, 2006, 02:24 GMT 07:24 PST

عراق: 6 امریکی اور 8 دیگر ہلاک

عراق پر مزید ذمہ داریاں سنبھالنے کے دباؤ کے ساتھ چھ امریکیوں اور آٹھ دیگر افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

عراق 13 رنگروٹوں سمیت 16 ہلاک
عراق بم دھماکوں میں 17 ہلاک
امریکہ اور برطانیہ پر عراق حکمت عملی کی تبدیلی کے لیے دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور دونوں ملکوں نے عراق کی حکومت کو بڑھتے ہوئے تشدد پر قابو پانے کے لیے مزید ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے تیار کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سینئر مشیر ڈان بارٹ لیٹ نے کہا ہے کہ عراقی حکومت کو ملک میں سیکیورٹی کی مزید ذمے داریاں سنبھالنی ہو ں گی۔

لندن میں عراق کے نائب وزیر اعظم برہام صالح نے برطانوی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے بعد امید ظاہر کی ہے کہ اس سال کے آخر تک نصف کے قریب صوبے عراقی کنٹرول میں آ جائیں گے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ وہ یہ سمجھتے ہیں واشنگٹن اور لندن کسی غیر واضح عزم کا اظہار نہیں کریں گے اور کیونکہ موجودہ حالات میں کوئی درمیان سے نکل بھاگنے کا راستہ نہیں ہے۔

ادھر عراقی پولیس کے مطابق بغداد میں تشدد کے چار مختلف واقعات میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں’امریکی فوجی ترجمان نے بتایا ہے کہ 6 امریکی فوجی بھی ہلاک کیے گئے ہیں۔ ان میں سے پانچ بغداد میں اور ایک الانبار کے صوبے میں مارا گیا ہے۔

درایں اثنا عراق کے سابق وزیر علی علاوی نے الزام لگا یا ہے کہ حکومت میں سخت بدعنوانیوں کی وجہ سے اسلحے کے لیۓ مختص رقم میں سے لاکھوں ڈالر خر برد ہو گئے ہیں۔