Tuesday, 24 October, 2006, 13:04 GMT 18:04 PST
بغداد میں امریکی سفیر زلمے خلیلزاد نے کہا ہے کہ فرقہ وارانہ تشدد کے باوجود عراق میں استحکام قائم کرنا ممکن ہے بشرط یہ کہ اس کے لیے مناسب مدت ہو۔
امریکی سفیر نے یہ بات امریکی افواج کے کمانڈر جنرل جارج کیسی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔
امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ عراق میں حالیہ خونریزی کے بعد بہت سے امریکیوں نے عراق میں امریکی کامیابی کے امکان کو رد کرنا شروع کر دیا ہے لیکن ان کے بقول امریکہ کی کامیابی ممکن ہے۔
تاہم امریکی کمانڈر نے یہ بھی کہا کہ ایران اور شام عراق کے اندر سرگرم مسلح گروپوں کو اسلحہ فراہم کر کے یہ صورتحال ٹھیک کرنے میں زیادہ مددگار ثابت نہیں ہو رہے۔‘