Monday, 23 October, 2006, 04:40 GMT 09:40 PST
اعلیٰ امریکی اہلکار البرٹو فرنانڈس نے معافی کے ساتھ امریکی 'رعونت و حماقت' کا تبصرہ واپس لے لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا تبصرہ دفترِ خارجہ کا موقف نہیں ہے۔ ان کا یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا تھا جب وائٹ ہاؤس نے وسطی مدت کے انتخاب کے پیش نظر انتہائی محتاط رویہ اختیار کیا ہوا ہے۔ وسطی مدت کے انتخابات آئندہ ماہ ہو رہے ہیں۔
البرٹو فرنانڈز عربی زبان فراوانی سے بولتے ہیں اور وہ وزارت خارجہ میں مشرق وسطیٰ کے امور سے متعلق پبلِک ڈِپلومیسی کے ڈائریکٹر ہیں۔
انہوں نے کہا: ’یہ صرف امریکہ کی ہی ناکامی نہیں ہے، بلکہ یہ پورے خطے کے لیے تباہی ہے اور ساری دنیا ساے دیکھ رہی ہے‘۔
’بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ عراق کے حوالے سے کڑی تنقید کا جواز ہے کیوں کہ بلاشبہ عراق میں امریکہ نے رعونت و حماقت کا مظاہرہ کیا ہے‘۔
اس تبصرے پر پہلے تو دفترِ خارجہ کے ترجمان سین میکورمک نے یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ البرٹو کا حوالہ غلط دیا جا رہا ہے۔
اب دفترِ خارجہ کی ویب سائٹ پر ان کا یہ بیان شائع کیا گیا ہے کہ ’میں جب اکجزیرہ پر اپنی گفتگو کا متن دیکھا تو مجھے اندازہ ہوا کہ میں نے محورے کا انتہایی بے جا استعمال کیا اور یہ کہہ کر کہ ’امریکہ نے رعونت و حماقت کا مٌاہرہ کیا‘ غلط گفتاری کا شکار ہوا‘۔
ان کا کہنا ہے کہ اس سے نہ تو میرے خیالات کی ترجمانی ہوتی ہے اور نہ ہی یہ دفترِ خارجہ کے موقف ہے۔