Sunday, 22 October, 2006, 21:45 GMT 02:45 PST
عراقی حکام کا کہنا ہے کہ بغداد کے شمال مشرق میں ہونے والی ایک جھڑپ کے نتیجے میں کم از کم تیرہ پولیس رنگروٹ ہلاک اور چوبیس زخمی ہوئے ہیں۔
حکام نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ یہ رنگروٹ غیر مسلح تھے اور دو بسوں سوا عراقی دارالحکومت واپس آ رہے تھے کہ بس سڑک پر لگائے گئے ایک بم کا نشانہ بن گئی جس کے بعد بسوں پر فائرنگ بھی کی گئی۔
اس کے علاوہ یہ بغداد کے کے بازار میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم تیان افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جب کے کچھ زخمی بھی ہبئے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
یہ اطلاعات بھی ہیں کہ عراق کے دیالا صوبے میں واقع ایک تربیتی کیمپ سے اسی رنگروٹ لا پتہ ہو گئے ہیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ وو کیمپ پو ہونے والے مسلسل حملوں کی وجہ سے فرار ہو گئے ہیں۔
عراق میں تشدد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے گزشتہ روز بھی بغداد کے جنوب میں واقع محمودیہ قصبے بموں کے ایک حملے میں کم از کم سترہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
محمودیہ میں دھماکے شام کو اس وقت ہوئے تھے جب لوگ افطار کے لیے اشیاء خرید رہے تھے۔ عراقی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمودیہ میں مارٹر اور بموں سے ایک ساتھ حملے کیے گئے۔
دھماکے لوگوں سے بھرے ہوئے ایک بازار میں سائیکلوں سے بندھے ہوئے بموں کے ذریعے کیے گئے۔