http://bbc.com.im/urdu/

Sunday, 22 October, 2006, 11:16 GMT 16:16 PST

فتح کے سرکردہ رہنماہلاک

غزہ پٹی میں بندوق برداروںنے فتح کے ایک اہم شدت پسند رہنما کوگولی مار کرہلاک کر دیا۔یہ واقعہ بریز کیمپ کے قریب پیش آیا۔

فتح نے اپنے رہنما محمد شاہد کی ہلاکت کےلیئے حماس کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ نیوز ایجینسی اے پی نےہسپتال کے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ نقاب پوش بندوق برداروں نے محمد شاہد کو ان کےگھر کے باہر ہلاک کردیا۔

فتح اور حماس کے درمیان لگاتار بڑھتے تنازع سے ابھی تک بیس سے زیادہ لوگوں کی جان جا چکی ہیں۔

سکیورٹی سروسز کےارکان نے جب شاہراہوں کو بند کر دیا تو اس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔اس دوران مظاہرین نے کاروں اور دیگر گاڑیوں کو شہر میں داخل ہونے سے روکا اور اس کے بعد دکانیں بھی ہوگئیں۔

دریں اثنا سنیچر کو کچھ فلسطینی رہنماوں نے وزیر اعظم اسماعیل ہانیہ سے ملاقات کی۔ان رہنماوں نے کچھ سرکردہ رہنماؤں کو کابینہ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ تشددکو کنٹرول کیا جا سکے۔

گروپ کے لیڈر بسام صالح نے کہا کہ’ ہم نے قومی یکجہتی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت میں کچھ اور رہنماؤں کو شامل کرنے پر زور دیا‘۔

حماس کی قیادت والی حکومت کومالی بحران کا سامنا ہے۔گزشتہ مارچ سے سرکاری اہلکاروں کو تنخواہیں دینا دشوار ہوگیا ہے۔