http://bbc.com.im/urdu/

Friday, 13 October, 2006, 01:46 GMT 06:46 PST

غزہ: دو بچے میزائیلوں کا نشانہ

غزہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق میں دن بھر کے اسرائیلی فضائی حملوں میں دو بچوں سمیت نو افراد ہلاک ہوئے۔ ان حملوں میں سات افرا زخمی بھی ہوئے۔

فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ رات کو حماس کے اہلکار کے گھر پر میزائیل گرا جس میں وہ خود تو بچ گئے لیکن ایک دس سالہ بچی سمیت تین افراد مارے گئے۔

اس سے پہلے جنوبی غزہ میں ایک اسرائیلی حملے میں چار عسکریت پسندوں اور ایک چودہ سالہ بچے سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے۔

اسرائیل نے ان دو حملوں کی تصدیق کی اور کہا کہ ان کا نشانہ شدت پسند تھے۔

غزہ میں جون میں مسلح فلسطینیوں کے ہاتھوں ایک اسرائیل فوجی کے اغوا کے بعد سے متواتر حملے ہوتے رہے ہیں اور دو سو سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔