Thursday, 12 October, 2006, 07:53 GMT 12:53 PST
عراق کے دار الحکومت بغداد میں پولیس نے بتایا ہے کہ مسلح افردا نے ایک سیٹلائٹ ٹی وی چینل کے دفتر پر حملہ کر کے سات افردا کو ہلاک کر دیا ہے۔
ہلاک ہونے والوں میں سکیورٹی گارڈز کے علاوہ چینیل کے ملازمین شامل ہیں۔
یہ حملہ آور پولیس کی وردیوں میں ملبوس تھے۔
یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے کے قریب ہوا۔
’شعبیہ‘ نامی ٹی وی چینل حال میں شروع کیا گیا ہے اور اس پر اب تک سنی مسلمانوں کی دلچسپی کے ترانے نشر ہوتے رہیں ہیں۔
’شیبیہ‘ ٹی وی کا یہ دفتر بغداد کے ایسے علاقے میں واقع ہے جہاں شعیہ سنی دونوں آباد ہیں۔