Wednesday, 11 October, 2006, 06:37 GMT 11:37 PST
بغداد میں امریکی فوج نے کہا ہے کہ ان کے اسلحہ میں آگ لگنے سے دھماکے ہوئے ہیں۔
دھماکوں کی گونج کئی کلو میڑ دور تک سنی گئی اور اس کے بعد شہر پر ہیلی کاپٹر پرواز کرتے دیکھے گئے۔ آگ کے شعلے دور سے دیکھے جا سکتے تھے۔
امریکی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ابتدائی طور پر اس واقعے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں اور نہ ہی دھماکوں کی وجہ معلوم ہو سکی ہے۔
امریکی فوج نے اسلحہ ڈپو لگنے کے واقعے کی انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔
بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق کہ یہ بہت بڑا فوجی ڈپو ہے اور یہاں فوجیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔
عراق کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اسلحہ ڈپو میں دھماکے کی وجہ سے تین ضلع لرز کر رہ گئے۔
بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق امریکی فوج نے منگل کو دن میں اس فوجی اڈے پر ایک سے زیادہ حملوں کا ذکر کیا تھا۔