Tuesday, 10 October, 2006, 10:07 GMT 15:07 PST
افغانستان کے دار الحکومت کابل میں ریموٹ کنٹرول سے چلنے والے ایک بم کے دھماکے میں کم سے کم گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ یہ بم ایک سائکل پر نصب کیا گیا تھا اور دھماکہ اس وقت کیا گیا جب پولیس کی بس اس کے قریب سے گزری۔
اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں کم سے کم دس پولیس اہلکار شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ سڑک پر بس کے پیچھے چلنے والی ایک ٹیکسی میں سوار چند عام شہری بھی دھماکے میں ہلاک ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے سے قریبی دکانوں اور بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔
یوسف احمدی نامی ایک شخص نے خود کو طالبان کا ترجمان بتاتے ہویے کہا ہے کہ طالبان اس حملے کے ذمہ دار ہیں۔
ادھر امریکی اور افغان افواج نے بتایا ہے کہ انہوں کابل صوبے کے علاے نننگیخیل سے تین افراد کو خود کش حملے کرنے کی منصوبہ بندی کے شبہ میں
گرفتار کیا ہے۔