http://bbc.com.im/urdu/

Sunday, 08 October, 2006, 05:59 GMT 10:59 PST

اولمرٹ اور عباس کی ملاقات متوقع

اسرائیل کے وزیر اعظم ایہود اولمرٹ اور فلسطین کے صدر محمود عباس کے اعلی مشیروں نے کہا ہے کہ وہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کرانے کے لیئے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کرانے کا مقصد امن کی کوششوں کو دوبارہ سے شروع کرنا ہے۔

حکام کے مطابق اسرائیلی چیف آف سٹاف یورم ٹربوز اور فلسطین کے اعلیٰ مذاکرات کار صائب ارکات کے درمیان اس ہفتے کے آغاز ملاقات ہو چکی ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات اسرائیل کے لبنان پر حملے سے کچھ دن پہلے ہوئی تھی۔

اسرائیل حماس کی حکومت سے مذاکرات کرنے سے انکار کر رہا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے وہ حماس سے اس وقت تک بات چیت نہیں کرے گا جب تک حماس اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہیں کر لیتی۔