Saturday, 07 October, 2006, 00:20 GMT 05:20 PST
امریکی بحریہ کے ایک رکن نے کیلیفورنیا میں ایک فوجی عدالت میں دو ہم وطن فوجیوں کو ایک عراقی شہری کے سر میں گولی مارتے ہوئے دیکھنے کی شہادت دی ہے۔
بحریہ کے اہلکار میلسن باکوس نے کہا عراقی شہری ہاشم ابراہیم اود کو، جنہیں مغربی عراق میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا، امریکی میرین نے سر میں کم از کم دس گولیاں مار کر ہلاک کردیا تھا۔
میلسن باکوس کے علاوہ سات امریکی میرین فوجیوں پر عراقی شہر حامدیہ میں عراقی شہریوں کو ہلاک کرنے کے الزام میں کورٹ مارشل کیا جا رہا ہے۔
باکوس اپنے ساتھی فوجیوں کے خلاف گواہی دینے پر اس شرط پر رضامند ہو گئے تھے کہ خود ان کو الزامات سے بری کر دیا جائے گا۔