http://bbc.com.im/urdu/

Monday, 02 October, 2006, 02:50 GMT 07:50 PST

گیارہ ستمبرکے حملہ آوروں کی ویڈیو

برطانوی اخبار ’دی سنڈے ٹائمز‘ نے ایک ایسی ویڈیو حاصل کی ہے جس میں گیارہ ستمبر کے دو مشتبہ حملہ آور محمد عطا اور زیاد جارہ افغانستان کے ایک مقام پر اسامہ بن لادن کا خطاب سنتے نظر آرہے ہیں۔

وڈیو دیکھنے کے لیئے کلک کریں

یکم اکتوبر کے شمارے میں اخبار نے بتایا ہے کہ یہ پہلی تصاویر ہیں جن میں محمد عطا اور زیاد جارہ کو ساتھ دیکھا گیا ہے۔

اس ویڈیو کے ایک حصہ پر اٹھارہ جنوری سنہ دو ہزار کی تاریخ لکھی دکھائی دیتی ہے یعنی یہ گیارہ ستمبر کے حملوں سے اٹھارہ ماہ پہلے لی گئی تھی۔ اس میں محمد عطا اور زیاد جارہ نے اپنی’ شہادت‘ سے پہلے کے پیغامات بھی ریکارڈ کیے ہیں۔
محمد عطا اور زیاد جارہ

جس حصے میں اجتماع دکھایا گیا ہے اس میں القاعدہ کے کئی نامور شخصیات بھی دکھائی دیتی ہیں جن میں رمزی بن الشبح اور اسامہ بن لادن کے سابق محافظ ابو جنجل شامل ہیں۔

اخبار کے مطابق یہ ویڈیو اس بات کا پہلا ثبوت ہے کہ محمد عطا اور زیاد جارہ ایک دوسرے کو جانتے تھے۔ یہ دونوں جرمنی میں بھی ایک ہی وقت رہے لیکن ان کا وہاں کسی قسم کے رابطے کا سراغ نہیں لگایا جا سکا ہے۔
محمد عطا اپنا پیغام ریکارڈ کرنے سے پہلے ایک ٹوپی پہن کر دیکھ رہے تھے

تفتیشکاروں کے مطابق محمد عطا نے گیارہ ستمبر سنہ 2001 کے حملوں کی منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ وہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے ٹکرانے والے ایک جہاز پر سوار تھے جبکہ زیاد جارہ اس جہاز کو اڑا رہے تھے جسے پینٹاگون میں ٹکرانے کی کوشش کی گئی۔

ویڈیو کے جس حصے میں اسامہ بن لادن کے خطاب کی تصاویر ہیں اس پر آٹھ جنوری کی تاریخ ہے۔