Sunday, 01 October, 2006, 10:53 GMT 15:53 PST
اسرائیل نے غزہ پر ایک فضائی حملے میں فلسطینی عسکریت پسند کو ہلاک اور کم از کم تین کو زخمی کردیا ہے۔
یہ حملہ غزہ کی مصر کے ساتھ سرحد کے علاقے رفاح میں کیا گیا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جو کہ مشتبہ عسکریت پسند کے استعمال میں تھی اور اسرائیلی فوج کے خیال میں وہ اسرائیل کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
اس سے قبل ایک علیحدہ حملے میں اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے شہر بیت ہنون پر میزائیل داغے لیکن کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
فلسطینی عسکریت پسندوں نے اس سے پہلے اسرائیل کی طرف ایک گھر میں تیار کیا میزائیل پھینکا تھا۔