Wednesday, 27 September, 2006, 03:25 GMT 08:25 PST
صدر بش جنرل پرویز مشرف اور افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کر رہے ہیں اور دونوں رہنماؤں کو وائٹ ہاؤس میں مدعو کیا ہوا ہے۔
اس سے پہلے صدر بش نے گزشتہ روز بھی افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات سے ملاقات کر چکے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ اس ملاقات کا اہم ترین موضوع افغانستان میں طالبان کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں تھا لیکن اس ملاقات کے بعد صدر کرزئی نے کہا تھا کہ صدر مشرف اور ان کے درمیان کوئی کشیدگی نہیں ہے۔
امریکی صدر اسی موضوع پر تین روز پہلے پاکستان کے فوجی صدر جنرل مشرف سے بھی بات چیت کرچکے ہیں۔
اس دوران دونوں رہنما دہشت گردی کے حوالے سے ایک دوسرے کو ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کرنے کا الزام دے چکے ہیں اور خاص طور پر صدر کرزئی یہ تک کہہ چکے ہیں کہ پاکستان اپنی آستین میں سانپ پال رہا ہے جو اسے بھی نقصان پہنچائیں گے۔
![]() | |
| صدر بشڑ صدر مشرف سے بھت الگ ملاقات کر چکے ہیں |
ان کا کہنا تھا کہ ’ویسے میری دونوں رہنماؤں سے جو گفتگو ہوئی ہے اس سے تو میں نے اس پر اتفاق رائے پایا ہے کہ مشترکہ مقاصد تبھی حاصل ہو سکتے کہ ہم مل کر کام کریں‘۔