http://bbc.com.im/urdu/

Thursday, 21 September, 2006, 09:18 GMT 14:18 PST

عراقی صوبے ذی قار میں اقتدار منتقل

عراق کے جنوبی صوبہ ذی قار میں غیرملکی افواج نے کمان عراقی افواج کے حوالے کر دی ہے۔

برطانوی افواج کے پاس اس صوبے کا کمان تھا لیکن اس میں اٹلی اور رومانیہ کے دستے بھی تعینات تھے۔

برطانوی فوج نے اقتدار کی منتقلی کو ایک انتہائی اہم قدم قرار دیا ہے۔

یہ عراق کے اٹھارہ صوبوں میں سے دوسرا صوبہ ہے جس میں اقتدار کو عراقی فوج کے حوالے کیا گیا ہے۔

 یہ عراق کے اٹھارہ صوبوں میں سے دوسرا صوبہ ہے جس میں اقتدار کو عراقی فوج کے حوالے کیا گیا ہے
 

عراقی فوج اب اس صوبے میں سکیورٹی کی ذمہ دار ہےلیکن برطانیہ کے تقریباً سات ہزار فوجی بھی یہاں تعینات رہیں گے۔ تاہم اٹلی کے اٹھارہ سو فوجی اگلے ماہ ملک واپس روانہ ہو جائیں گے۔