Wednesday, 20 September, 2006, 12:15 GMT 17:15 PST
جاپان کی حکمران جماعت نے حکومتی ترجمان شنزو ایبے کو اپنے اگلے سربراہ کے طور پر منتخب کرلیا ہے اور قوی امکان ہے کہ وزیر اعظم جونیشیرو کوئیزومی کے بعد ملک کے اگلے وزیر اعظم بھی وہ ہی ہوں گے۔
اگلے وزیر اعظم کے انتحاب کے لیئے لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی نے 702 ووٹوں میں سے 464 شنزو ایبی کے حق میں دیئے ہیں۔
51 سالہ ایبے کابینہ کے چیف سیکریٹری ہیں اور انہیں پہلے ہی سے مضبوط امیدوار تصور کیا جارہا تھا۔
توقع ہے کہ ملک کی پارلیمان اگلے ہفتے ان کے وزارت عظمٰی سنبھالنے کی تثدیق کردے گی۔
1955 کے بعد سے اب تک جاپان پر ایل ڈی پی نے حکومت کی ہے۔ اگرچہ یہج ماعت سخت گیر موقف رکھتی ہے تاہم پارٹی میں بڑے عہدے سنبھالنے کے لیئے کئی نہایت قابل امیدوار شامل ہیں۔
ایبے جاپان کے سابق وزیر خارجہ کے بیٹے ہیں جبکہ ان کے دادا جاپانکے سابق وزیراعظم تھے۔ 51 سال کی عمر میں انہیں کابینہ کا وزیر بننے کے لیئے ’جوان‘ تصور کیا جارہا ہے۔
ایبے کی مقبولیت |
جماعت کے کئی ارکان امید کررہے ہوں گے کہ ان کی مقبولیت ہی انہیں اگلے انتخابات میں اپن نشستوں پر قائم رکھے گی۔
شنزو ایبی کو ملک کے موجودہ وزیر اعظم کی حمایت بھی حاصل ہے۔ تاہم ابھی یہ سوالات اٹھائے جارہے ہیں کہ وہ ملک کو کس سمت میں لے جائیں گے۔ کیونکہ پالیسی کے بارے میں ان کے خیالات میں لوگوں کی نظر میں ابہام پایا جاتا ہے۔