Sunday, 17 September, 2006, 08:18 GMT 13:18 PST
عراق کے شہر کرکوک میں پولیس نے بتایا ہے کہ مختلف مشتبہ بم دھماکوں میں کم سے کم پچیس افراد ہلاک اور پینسٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ایک دھماکہ عراق کے صدر جلال طالبانی کی جماعت پیٹریاٹک یونین آف کردستان کے دفتر کے قریب ہوا۔
پولیس کے ایک تفتیشی مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے اور ایک اطلاع کے مطابق کئی پولیس والے اس حملے کا نشانہ بنے ہیں۔
حالیہ مہینوں میں تشدد کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ عراق میں سنی عرب اور کرد دونوں اس شہر پر دعویٰ کرتے ہیں اور اس کی حیثیت کا تعین ملک میں ایک حساس معاملہ ہے۔