Friday, 15 September, 2006, 17:45 GMT 22:45 PST
یورپی یونین نے اہم فلسطینی گروپوں کے ان منصوبوں کو تائید کی ہے جن میں انہوں نے غزہ اور مغربی کنارے میں متحدہ قومی حکومت بنانے کی پیش کش کی ہے۔
برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے ایک اجلاس کی صدارت کے بعد فِن لینڈ کے وزیرِ خارجہ ارکی تومیوجہ نے کہا ہے کہ ’ قومی حکومت اس تعطل کو ختم کرنے میں مدد دے گی جو جنوری کے انتحابات کے بعد حماس کی حکومت آنے سے پیدا ہو گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کو اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ آنے والی حکومت پچھلے فلسطینی حکام کے دستخط شدہ تمام معاہدوں پر عمل در آمد کرے گی۔
ابھی تک یورپی یونین نے اس بات کا فیصلہ نہیں کیا کہ وہ فلسطینی حکومت کو دی جانے والی امداد بحال کرے گی یا نہیں۔ یہ امداد انتحابات میں حماس کی کامیابی کے بعد روک دی گئی تھی۔ یہ جماعت اسرائیل کا وجود تسلیم کرنے سے انکار کرتی ہے۔ اور اسے یورپی یونین اور امریکہ ایک دہشت گرد تنظیم تصور کرتے ہیں۔